Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

Now Reading:

ایرانی صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو اسلام اباد پہنچیں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اپنے پہلے دورہ پر 22 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے، شہباز حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں۔

پاک ایران کشیدگی اور ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایرانی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ اعلی سطح کا وفت بھی اسلام اباد پہنچے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم اسلام اباد پہنچ چکی ہے، ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم نے متعلقہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،  ایرانی صدر کی اسلام اباد میں صدر آصف علی زرداری کے ساتھ باضابطہ ملاقات و مذاکرات بھی ہوں گے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کریں گے۔

علاوہ ازیں ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ ایرانی صدر کے دور پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تجارتی تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔

ایرانی صدر کے دورے میں پاک ایران گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی سمجھوتہ بھی اہم ترین نکات کے طور پر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر