Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وفد کا دورہ پاکستان معیشت کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا، عاطف اکرام

Now Reading:

سعودی وفد کا دورہ پاکستان معیشت کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا، عاطف اکرام

عاطف اکرم شیخ کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ سرمایہ کاری کے لیے مثبت تسلسل ہے، جس میں فیسلیٹیشن کونسل کا کردار  اہم ہے۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ  نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو معیشت کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وفد کا دورہ سرمایہ کاری پراجیکٹ کا مثبت تسلسل ہے، دونوں ممالک کی طرف سے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کا مرحلہ جلد مکمل  کرنے کا عہد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا آنا معیشت کیلئے مثبت اقدام ہے جس کےلیے سرمایہ کاری  کونسل کا کردار نمایا‌ں اور اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرسز کے درمیان روابط  کی راہ  ہموار کرنے کیلئے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے جو مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو وسیع کرے گا.

عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستان کے پاس سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، چاول، چمڑے، ڈیری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور  عوام کی فلاح و بہبود کے لیے معاون کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر