Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویک اینڈ پر طویل نیند لینا اور پورے ہفتے کی کم نیند کا ازالہ کرنا دل کو صحت مند رکھتا ہے

Now Reading:

ویک اینڈ پر طویل نیند لینا اور پورے ہفتے کی کم نیند کا ازالہ کرنا دل کو صحت مند رکھتا ہے
ویک اینڈ پر طویل نیند لینا اور پورے ہفتے کی کم نیند کا ازالہ کرنا دل کو صحت مند رکھتا ہے

ویک اینڈ پر طویل نیند لینا اور پورے ہفتے کی کم نیند کا ازالہ کرنا دل کو صحت مند رکھتا ہے

دنیا میں تقریباً تمام ہی ملازمت پیشہ افراد ویک اینڈ پر زیادہ تر سوکر گزارتے ہیں تاکہ پورے ہفتے کی نیند کی کمی کو پورا کیا جاسکے تاہم ان کا یہ عمل نیند کو پورا کرنے کے ساتھ دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے اوروہ ممکنہ امراض قلب سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں ہزاروں افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے لوگوں کی بڑی تعداد جو اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے کام کے دنوں میں بہت ہی کم نیند لے پاتی ہے اگر وہ ان پانچ دنوں کا ازالہ ہفتہ وار چھٹی میں سو کر پورا کرتے ہیں تو نیند کی کمی سے جسم میں ہونے والے نقصان کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ تمام ماہرین طب اور ڈاکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں خلیات کی ٹوٹ پھوٹ بہتر نہیں ہو پاتی، نظام استہالہ یا میٹابولزم متاثر ہوتا ہے، بلڈ پریشر سے جڑے امراض لاحق ہوتے ہیں ڈپریشن، کولیسٹرول، چڑچڑاپن اور ساتھ ہی قلبی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

 اس ضمن میں چین کی ننجینگ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے امریکا کے 3  سے 5 ہزار افراد پردو برس تک تحقیق کی جن کی عمر 20 برس یا اس سے زیادہ تھی، اس تحقیق کے دوران تمام شرکاء سے ان کی نیند کے پیٹرن کے بارے میں پوچھا گیا۔ واضح رہے کہ ان تمام افراد کا ڈیٹا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سروے سے لیا گیا تھا جوکہ ایک بہت بڑا سروے ہے اور امریکا میں جاری رہتا ہے۔

سال 2017 سے 2018 یعنی دو سال تک جاری رہنے والے اس سروے میں تمام شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ روزانہ اور ویک اینڈ پر کتنی نیند لیتے ہیں اور آیا انہیں اس سروے کے دوران بلڈ پریشر، ذیابیطس یا امراض کی قلب سے جڑے کسی مسائل کا سامنا تو نہیں کرنا پڑا۔

Advertisement

تحقیق کے نتیجے میں ایک بات سامنے آئی اور ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ ایک صحت مند فرد کو روازنہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے، لیکن کام کی زیادتی اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے ایسے تمام شرکاء جو پانچ دن صرف 6 گھنٹے ہی نیند لے سکے لیکن اگر انہوں نے چھٹی والے دن ایک گھنٹہ زیادہ نیند لی تو اس سے ان کے ذیابیطس، قلبی امراض، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں بہت واضح فرق نوٹ کیا گیا۔

یہ فرق اس وقت مزید بڑھ گیا جب کچھ شرکاء نے کہا وہ دو گھنٹے مزید سو کر اپنی ہفتے بھر کی نیند کی کمی کا ازالہ کرتے ہیں، یعنی ان میں بلخصوص فالج اور امراض قلب کے اثرات کم دیکھے گئے یا وہ اس میں مبتلا ہوئے، اسی طرح بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مسائل بھی ان میں کم نوت کیے گیے۔

واضھحرہے کہ ماہرین صحت اور محققین کے درمیان ایک عرصے تک یہ بحث جاری تھی کہ آیا چھٹی کے دن زیادہ سوکر پورے ہفتے کی نیند کی کمی کا ازالہ کیا جاسکتا ہے کہ نہیں اور اس کے اوپر ماہرین دو گروہوں میں بٹ گئے تھے ان میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ روز کی تجویز کردہ نیند لینا ضروری ہے اور اگر آپ ایک دن بھی اپنی نیند پوری نہیں کرتے تو اگلے چار پانچ دن تک اس کے منفی اثرات آپ کی صحت کو متاثر کرتے ہیں اور اگر یہ عادت کئی برس تک جاری رہے تو طویل مدت تک اس کے صحت پراثرات پڑتے ہیں اور یہ کئی امراض کی وجہ بننے کے ساتھ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

لیکن حال میں کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کافی خوش آئند ہیں اورایسے تمام افراد کے لیے یہ خوشی کی خبر ہے اگر آپ اپنے کام اور معمولات کی زیادتی کی وجہ سے پیر سے جمعہ تک اپنی نیند پوری نہیں کر پاتے اور کم نیند لیتے ہیں تو ہفتے اتوار کو زیادہ نیند لے کر اپنے آپ کو ہشاش بشاش رکھ سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں پیچیدہ بیماریوں جن میں ذیابیطس، امراض قلب، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر شامل ہیں ان سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق ایک بنیادی سائنسی جریدے سلپ ہیلپ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر