Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون 16 کے پانچ ماڈل پیش کئے جانے کا امکان

Now Reading:

آئی فون 16 کے پانچ ماڈل پیش کئے جانے کا امکان
آئی فون 16 کے پانچ ماڈل پیش کئے جانے کا امکان

آئی فون 16 کے پانچ ماڈل پیش کئے جانے کا امکان

ایپل کمپنی کی اندر کی خبریں دینے والے بعض اہم ذرائع نے کہا ہے کہ اس سال آئی فون 16 کے پانچ ماڈل پیش کئے جاسکتے ہیں۔ ان میں کیمرہ ڈیزائن بہتر بنایا گیا ہے اور چیسس ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سب سے اہم پوسٹ ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر میجن بیو نے کی ہے جن کی پہلے بھی کچھ پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ اب میجن کا اصرار ہے کہ آئی فون 16 میں کیمرہ چیسس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عمودی یا ورٹیکل کیمرہ لے آوٹ بنایا گیا ہے۔ اس کیمرہ پروجیکٹ کو ایپل نے آئی 34 کا نام دیا ہے اور توقع ہے کہ سال کے آخر میں اسے پیش کیا جائے گا۔

کیمرہ ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ تمام کیمرہ سینسر کو ایک قطار میں رکھنا ہے جو آئی فون 15 اور پلس سے قدرے مختلف ہے۔ اس کا اہم مقصد ویڈیو ریکارڈنگ کو بہتر بنانا ہے۔ لیکن اس میں ایکشن بٹن کا اضافہ ہوسکتا ہے جو نئی فورس سینسر ٹیکنالوجی کو ممکن بناتا ہے۔

آخری اہم بات یہ ہے کہ اس بار نئے رنگوں کا آئی فون دیکھا جاسکتا ہے اور پانچ نئے ماڈل فروخت ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
پچاس ہزار سال پرانے برف نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خطرے سے خبردار کردیا
کراچی شہر سے ختم ہوتے نیم اور پیپل کے درخت
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر