Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوی نے اپنے سابق شوہر پر انوکھے معاوضے کی ادائیگی کا مقدمہ درج کر دیا

Now Reading:

بیوی نے اپنے سابق شوہر پر انوکھے معاوضے کی ادائیگی کا مقدمہ درج کر دیا
بیوی نے اپنے سابق شوہر پر انوکھے معاوضے کی ادائیگی کا مقدمہ درج کر دیا

بیوی نے اپنے سابق شوہر پر انوکھے معاوضے کی ادائیگی کا مقدمہ درج کر دیا

یہ دلچسپ خبر اسپین کے شہر پونٹی ویدرا سے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے سابقہ شوہر سے 26 سال تک گھر کے کام کاج کرنے کا معاوضہ طلب کرنے کے لیے عدالت کا رخ کیاہے۔

یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب خاتون اپنے شوہر سے علحیدہ ہوکر ایک الگ مکان میں کرائے پر رہ رہی ہے تاہم پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کی وجہ سے نہ صرف وہ ایک اچھی نوکری حاصل کرنے سے قاصر ہے بلکہ اس کے پاس بنیادی ضروریات زندگی پورے کرنے لیے بھی وسائل نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے پونٹی ویدرا، کی ایک صوبائی عدالت نے شوہر کو پابند کیا ہے وہ اپنی سابقہ بیوی کو 26 سال تک شادی شدہ زندگی کے دوران بطور گھریلو خاتون کام کرنے کے معاوضے کے طور پر 88,025 یورو یعنی 90000 امریکی ڈالر ادا کرے۔

واضح رہے کہ نامعلوم جوڑے کی شادی 1996 میں ہوئی تھی اور 2022 میں ان کی علیحدگی تک، بیوی نے  ان 26 سالوں میں صرف 205 دن گھر سے باہر کام کیا، تاہم 26 سال پر محیط شادی زندگی میں انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کی پرورش اور گھر کو منظم رکھنے کے لیے خود کو وقف کر دیا تھا۔

Advertisement

جبکہ ان کی علیحدگی کے بعد، شوہر اسی گھر میں رہے جس کے لیے ایک طویل عرصے سے ادائیگی کی گئی تھی، اور خاتون کو گھر سے باہر کسی دوسری جگہ رہائش کے لیے جگہ کرائے پر لینی پڑی ساتھ ہی اپنی گزر بسر کے لیے نوکری بھی تلاش کرنی پڑی۔ خاتون نے اپنے شوہر کے برعکس، جس نے اپنی زندگی اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے وقف کر دی تھی،  اپنی زندگی کا ایک طویل وقت گھر کے کام کاج کرتے ہوئے گزارا اور اس دوران اسے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے یا کچھ سیکھنے کا موقع نہیں ملا یہی وجہ ہے کہ اسے ایک اچھی نوکری ملنا مشکل ہے اور اسی وجہ اسے پینشن بھی بہت ملے گی۔ یہی وجہ ہےکہ خاتون اپنی شادی شدہ زندگی کے تمام سالوں کے دوارن کیے گیے گھریلو کام کاج کا معاوضہ مانگ رہی ہے۔

اس غیر معمولی کیس کے ابتدائی فیصلے میں مدعا علیہ کی طرف سے اپنی سابقہ ​​بیوی کو 120,000 یورو یعنی 130,000 امریکی ڈالر معاوضہ ادا کرنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا لیکن شوہر نے اس پر اپیل دائر کی اور کہا وہ شادی شدی زندگی کے دوران کیے گیے کام کا معاوضہ اداکرنے کے تیار ہے تاہم معاوضے کی ادائیگی کے لیے جو رقم مقرر کی گئی اس میں 60000 یورو کی کمی کر دی جائے ۔

دوسری طرف سابقہ ​​بیوی نے معاوضہ پنشن میں 183,629.36 یورو 200,000 امریکی ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ یہ دلیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو بنیادی طور پر گھر کی دیکھ بھال اور بیٹی کی پرورش کے لیے وقف کر رکھا ہے۔

سابقہ ​​بیوی کا استدلال ہے کہ اس نے 1989 سے اپنے سابق شوہر سے شادی کے ایک سال بعد گھر سے باہر ملازمت کی تاہم اس وقت سے وہ گھریلو خاتون بن گئی جب کہ وہ کام کرتا رہا اور خاندان کی مالی مدد کرتا رہا۔ یہ معاشی عدم توازن اب اس پر بہت زیادہ اثر انداز ہو رہا ہے کیونکہ شادی ختم ہو چکی ہے، اس کے پاس کسی بھی شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کا وقت نہیں ہے اور اسی لیے اپنی کفالت کے لیے معمولی نوکری تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

جبکہ شوہر کی جانب سے یہ کہا گیا کہ بیڑی بڑی ہوگئی اس لیے ماں اس کی کفالت نہیں کر رہی ہے اور شادی شدہ زندگی کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کو سہار دینے ہر ممکن حد تک تعاون کیا ہے اسی لیے کسی ایک فریق کو  کل وقتی ملازم کے طور پر معاوضہ دینا جائز نہیں ہے۔ اس کے بعد عدالت نے 120,000 کے معاوضے کو کم کر کے 88,025 یوروکر دیا اور ساتھ ہی شوہر کو پابند کیا وہ اپنی سابقہ ​​بیوی کو تین سال کے لیے ماہانہ 350 یورو کی پنشن بھی ادا کرے، جو کہ قومی معیار کے مطابق سالانہ اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس نوعیت کا یہ پہلا کیس نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی یورپ میں اس طرح کے ایک کیس منظر عام پر آیا تھا  زیادہ عام ہو گئے ہیں۔ جس میں ہسپانوی عدالت نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی کو 25 سال کے گھریلو کام کے لیے 204,000 یورو ادا کرے، اور 2021 میں، ایک پرتگالی شخص کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنی سابقہ ​​شریک حیات کو 30 سالہ شادی کے دوران بغیر تنخواہ کے کام کے لیے 72000 ڈالر ادا کرے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر