Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلائی کچرے سے ارضی مقناطیسی میدان کو خطرہ

Now Reading:

خلائی کچرے سے ارضی مقناطیسی میدان کو خطرہ
خلائی کچرے سے ارضی مقناطیسی میدان کو خطرہ

خلائی کچرے سے ارضی مقناطیسی میدان کو خطرہ

سائنسدانوں نے اپنے ایک تحقیقی مقالے میں کہا ہے کہ کرہ ارض کے گرد مختلف مدار میں زیرگردش راکٹوں اور سیٹلائٹ کے ٹکڑوں سے نہ صرف مستقبل کے خلائی مشن کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ اس سے نہایت اہم ارضی مقناطیسی میدان بھی متاثڑ ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے اپنے ایک متنازعہ تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ہزاروں سیٹلائٹ میں سے کچھ ابھی تباہ ہورہے ہیں اور کچھ اپنی عمر پوری ہونے پر نچلے مدار میں گھومتے رہیں گے۔ اس سیارچوں کا کچرا نہ صرف سینکڑوں برس تک موجود رہے گا بلکہ ارضی قدرتی مقناطیسی  میدان شدید متاثر ہوسکتا ہے۔ یہ میدان جہاں ہمارے لیے بہت مفید ہے وہیں ہمیں کائناتی اشعاع یا ریڈی ایشن سے بھی بچاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے ٹکڑے برقی طور پر چارج ہوسکتے ہیں اور وہ اس میدان میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

1945 میں انسان نے پہلا مصنوعی سیارچہ اسپتنک خلا میں بھیجا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ہم نے ہزاروں راکٹ اور سیٹلائٹ مختلف مداروں میں بھیجے ہیں۔ وہاں ان کی عمر ختم ہوجاتی ہے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوکر زمین کے گرد گردش کرتے رہتے ہیں۔ اب یہ مدار ایک خلائی کوڑے دان بن چکے ہیں ۔

اسے صاف کرنے کی ٹیکنالوجی پر بہت کم غور کیا گیا جو ریگستان میں جھاڑو لگانے کی ہی طرح ہے۔

Advertisement

تاہم اب برطانیہ نے ایک روبوٹ خاکروب نامی مشین بنائی ہے جو خلا میں تیرتے ہوئے چھوٹے بڑے ٹکڑوں کو پکڑکر انہیں نیچے دھکیلے گا اور یوں وہ زمینی فضا میں رگڑ سے جل کر ختم ہوجائیں گے۔ یہ ایک بازو سے جڑا ہوگا اور اپنا کام کرے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر