Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ سے تعلق والی خاتون نیند سے بیدار ہونے پر اپنی زبان ہی بھول گئی

Now Reading:

انگلینڈ سے تعلق والی خاتون نیند سے بیدار ہونے پر اپنی زبان ہی بھول گئی
انگلینڈ سے تعلق والی خاتون نیند سے بیدار ہونے پر اپنی زبان ہی بھول گئی

انگلینڈ سے تعلق والی خاتون نیند سے بیدار ہونے پر اپنی زبان ہی بھول گئی

یہ حیران کر دینے والی خبر انگلینڈ سے آئی جہاں ایک خاتون نیند سے بیدار ہونے پر اپنی بولی کا لب و لہجہ ہی بھول گئی، سونے سے قبل وہ جس ایکسنٹ یا لب و لہجہ میں بات کرتی تھی بیدار ہونے پر ایک الگ ہی ایکسینٹ میں بات کرنے لگی۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام زوکولس ہے جبکہ ان کی عمر 36 برس اور یہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بھیانک خواب کی طرح لگتا ہے اور نیند سے بیدار ہونے پر وہ جس لب و لہجہ میں بات کر رہی وہ ویلش زبان اور انداز ہے، واضح رہے کہ ویلش ایک قدیم زبان ہے جو اب متروک ہوچکی ہے اور اس کے بولنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور یہ صرف ویلز میں بولی جاتی تھی جبکہ اس کا لب و لہجہ انگریزی زبان سے بلکل مختلف تھا۔

خاتون نیند سے بیدار ہونے پر اس زبان اور لب و لہجہ میں بات کرنے لگی جس ملک میں وہ کبھی نہیں گئی اور اب کوشش کے باوجود وہ اپنی اصل زبان اور ایکسنٹ میں بات کرنے سے قاصر ہے۔

کولس کے ساتھ یہ معاملہ 2023 کے جون میں پیش آیا تاہم ایک سال قبل ان میں فنکشنل نیورولوجیکل ڈس آرڈر تشخیص کیا گیا تھا۔ یہ عارضہ دماغ کے سگنل بھیجنے اور وصول کرنے کے طریقے کو بدل دیتا ہے اس کے نتیجے میں چند علامات سامنے آتی ہیں جس میں زبان کا لڑکھڑانا ، یادداشت کے مسائل، ٹانگوں میں درد، ٹکس اور فارن ایکسنٹ سنڈروم شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب یہ خاتون ویلش لہجے میں بات کر رہی ہیں اور ممکن ہے کہ یہ اس عارضے کی علامت ہے۔

Advertisement

ان علامات کے ظاہر ہونے سے قبل وہ بالکل ایک مختلف اور نارمل زندگی گزار رہی تھی۔ تاہم اب ان کے لیے روزمرہ کے معمول کے کام بھی انجام دینا مشکل ہوگیا ہے، کیونکہ اب وہ بہت جلدی تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں اور انہیں اپنا پرانا لہجہ یاد آرہا ہے اس سلسلے میں انہوں نے نیورولوجسٹ سے بھی رابطہ کیا لیکن ان کے مطابق وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس عارضے کے حوالے سے ٹک ٹاک پر آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔

کولس کو یقین ہے وہ جلد ہی پہلے کی طرح اپنے انداز میں بات کرنے لگ جائیں گی اور ان کی زندگی پہلے کی طرح نارمل ہوجائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر