Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لباس کی ہر لیئرز کو ظاہر کرنے والا دنیا کا منفرد کیک

دنیا میں ایسے ہنر مند افراد کی کمی نہیں ہے جو اپنے فن سے کئی خوبصورت شاہکار ترتیب دیتے ہیں ان ہی میں ویتنام کے کیک آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے نگوین وو ہوانگ آنہ، دنیا کے ایک باصلاحیت اور تخلیقی کیک آرٹسٹس میں سے ایک ہیں، جو اپنے منفرد آریسٹوکریٹک لباس کی شکل  کےکیک کے لیے مشہور ہیں، یہ کیک لباس کی اتنی تفصیل فراہم کرتا ہے کہ دیکھنے میں حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔

34 سالہ نگوین وو ہوانگ آنہ نے ویتنام میں ایک بہترین کیک آرٹسٹ کی حیثیت خاصی شہرت رکھتے ہیں، ان کے حقیقت سے قریب فنڈنٹ کے پھول اور خوبصورت کئی منزلہ کیک تو ہمیشہ سے ہی متاثر کن رہے ہیں، مگر اب ان کے آریسٹوکریٹک لباس کیک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

یہ کیک ایک پرت دار اسپونج کیک کے بیس پر بنائے جاتے ہیں، جو مکھن کی کریم اور چاکلیٹ سے جوڑے جاتے ہیں۔ یہ انتہائی تفصیلی کیک یورپی طرز کے آریسٹوکریٹک لباس کی شکل میں رنگین فنڈنٹ کی ایک تہہ سے ڈھکے ہوتے ہیں، جو باروک دور سے متاثر ہیں۔

نگوین وو ہوانگ آنہ نے چند سال پہلے لباس کی شکل کے کیک بنانا شروع کیے تھے، یہ ان کے لیے ایک ذاتی چیلنج کی طرح تھا۔ وہ پھولوں، پودوں کے پتوں اور یہاں تک کہ کارٹون کرداروں کو شکل دینے میں خاص مہارت رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے اس لباس کی باریک باریک لیئرز اور شکنوں کا تفصیل سے بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ہوانگ آنہ نے کہا، حقیقی لباس بنانے کے لیے مجھے کپڑے کی تہوں، ہیم کو کیسے موڑنا ہے، کمر کو کس طرح کاٹنا ہے، بٹن کیسے سینے ہیں، اور پھر ان تکنیکوں کو کیک کے مواد کے مطابق ڈھالنا تھا۔

 ایک آریسٹوکریٹک لباس کے کیک کی قیمت ($140) سے ($200) تک ہےجو ڈیزائن اور لباس کی پیچیدگی پر منحصر ہے۔ یہ ایک ہاتھ سے بنائی گئی پروڈکٹ ہے، ہر چھوٹی تفصیل بڑی محنت سے کی جاتی ہے، اس لیے اس کی قیمت عام کیک سے زیادہ ہوتی ہے۔