Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کی پسندیدہ ہیل کی اصل حقیقت جو آپ کو حیران کردے

Now Reading:

خواتین کی پسندیدہ ہیل کی اصل حقیقت جو آپ کو حیران کردے
ہیل

خواتین کی پسندیدہ ہیل کی اصل حقیقت جو آپ کو حیران کردے

ہائی ہیلز کا فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ مختلف رنگوں، ڈیزائن اور شیپ میں ہائی ہیل کے جوتے دکانوں کی زینت بنتے ہیں لیکن اس کے پہننے سے جسمانی صحت کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کا اندازہ کچھ عرصے تک مستقل ہائی ہیل پہننے سے خود ہی لگ جاتا ہے۔

خواتین کی پسندیدہ ہیل کی اصل حقیقت کیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں اور اونچی ہیل پہن کر دفتر جاتی ہیں تو اس اسٹوری کو ضرور پڑھیں۔

کوڑا کرکٹ سے بچنا:

اونچی ہیل ہمیشہ فیشن کا حصہ نہیں تھیں بلکہ یہ گندی سڑکوں اور کچرے سے پاک سے بچاؤ کا ایک ذریعہ تھیں۔

Advertisement

یورپ میں قرون وسطیٰ کے پورے دور میں، سڑکیں اکثر کوڑے اور کچرے سے بھری رہتی تھیں، اونچی ہیل نے کچرے سے بچنے میں مدد کی، شہر میں چلتے ہوئے اپنے کپڑوں اور اپنے جوتوں صاف رکھنے کے لیے یہ طریقہ اپنا جاتا۔

زخم اور درد:

اکثر خواتین اونچی ہیلز کی وجہ سے زخمی ہوجاتی ہیں یا پھر ان کی ایڑیاں درد کا شکار بنتی ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنے پسندیدہ جوتے پہننا نہیں چھوڑتیں لیکن یہ سب ہمیشہ سے نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے جوتے کا سائز بڑھنے کی وجہ نے سب کو دنگ کر دیا

قدیم زمانے میں بغیر کسی تکلیف کے ہیل پہننے کے لیے خواتین اپنی انگلیوں کو چھوٹا کرنے اور ان کے ساتھ منسلک اعصاب کو مردہ کرنے کے لیے باقاعدہ سرجری کروایا کرتی تھیں۔

لڑکھڑا جاتی ہیں:

Advertisement

اونچی ہیل پہننے کی شوقین زیادہ تر خواتین زندگی میں کبھی نہ کبھی گرتی یا لڑکھڑاتی ضرور ہیں۔

 اونچی ہیلز پہننے والی خواتین کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت اور یہ بھی ہے کہ اکثر وہ اس وقت بھی گر جاتی ہیں جب انہوں نے ہیل نہیں پہن رکھی ہوتی۔

سٹیلیٹو ہیل:

تین مشہور ڈیزائنرز، سالواتور فیراگامو، راجر ویویر، اور آندرے پیروگیا، ہر ایک کے سر پر 1950 کی دہائی کے اوائل میں سٹیلیٹو ہیل ایجاد کرنے کا سہرا باندھا گیا ہے۔

یہ ایک ایسی پتلی دھاتی اسپائک تھی جو ایڑی سے جوتے تک سفر کرتی تھی، اس کا نام اطالوی چاقو کے نام پر رکھا گیا تھا۔

جنگ عظیم دوئم:

Advertisement

زیادہ تر نوجوان امریکی خواتین نے جنگ کے قریب یا اس کے فوراً بعد اونچی ہیل پہننا شروع کیں- یہاں تک کہ یہ رات کے وقت باہر جانے کے حوالے سے ایک فیشن کا رخ اختیار کر گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے 10ایسے حیران کن حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں کتنی بار اسکواٹس کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا؟
اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف
دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟
نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر