Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کا 25 جولائی کو مزار قائد پرجلسے کا اعلان

Now Reading:

اپوزیشن کا 25 جولائی کو مزار قائد پرجلسے کا اعلان

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں جاری اپوزیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس میں حکومت کے خلاف محاذ آرائی اور 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 25 جولائی کو مزار قائد پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر موجودہ حکومت کے خلاف ہیں، اس حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، موجودہ حکومت کے بس میں نہیں ہے کہ وہ حالات بہتر کرے عوام اس جلسہ کو اپنی شرکت سے کامیاب بنائیں۔

اپوزیشن نے مزید بتایا کہ جلسے کی تیاری کے لئے 21 جولائی کومیٹینگ رکھی گئی ہے جس میں 25 جولائی کے جلسے کے حوالے سے انتطامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بلاول ہاؤس میں شامل جماعتوں میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ف، عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علمائے پاکستان، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی شامل ہیں۔

Advertisement

جبکہ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائم علی شاہ، وقار مہدی، سعید غنی ،تاج حیدر اور نعمان شیخ، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، علی اکبر گجر، مولانا عبدالکریم، مولانا غیاث، مولانا حماد اللہ، یونس بونیری، فاروق بنگش، حنیف شاہ، حلیم خان غوری، نوید نورانی، نظیر جان، سکندر خان، رمضان میمن اور مجید ساجدی نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر