Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،وسیم اختر

Now Reading:

کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،وسیم اختر
waseem akhter media talk

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ، کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ نالوں میں کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نالوں میں کچرا پھینکنے پر برس پڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہم نے نالوں کی صفائی کرائی لیکن نالے پھر کچرے سے بھرگئے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ نالوں کے اطراف کے گھروں میں گٹر کا پانی جارہا ہے، شہری نالوں میں کچرا نہ پھینکیں۔

میئرکراچی وسیم اخترکا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سیوریج کا سسٹم بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کی با رشوں اور کچرے کی صفائی پر کا فی دنو ں سے سیاست اور لفظی تکرار چل رہی ہے۔

اسی سلسلے میں علی زیدی نے کراچی صفائی مہم کا آغا زکیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی کی صفائی سیاست بن گئی۔

اس سے قبل مئیر کراچی نے مصطفی کمال کو ان کے بلند وبالا دعوئوں کو سننے کے بعد تین ما ہ کےلئے کراچی کی صفائی کا چارج دے دیا لیکن چو بیس گھنٹوں کے بعد ہی وسیم اختر نےانھیں معطل بھی کر دیا اور ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی ۔اس کے بعد مصطفی کمال کی معظلی کے معاملے کو عدالت میں بھی چیلنج کردیا گیا تھا۔

جبکہ کراچی میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میئرکراچی نےکل میری پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا،مئیرکے آڈرکوتسلیم کرتے ہوئےمیں نے اپنی پوزیشن سنبھال لی تھی انہیں پوری دنیاکےسامنے باس تسلیم کیاتھا لیکن چند گھنٹوں میں ہی میئر نے میری تقرری کا آرڈر منسوخ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم نے میدان مار لیا
بلوچستان نے کرغستان میں طلبہ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر