Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسلادھار بارشوں کے پیش نظرسندھ پولیس ہائی الرٹ

Now Reading:

موسلادھار بارشوں کے پیش نظرسندھ پولیس ہائی الرٹ
Sindh Police high alert

موسلا دھار باشوں کی پیش گوئی کے بعد آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر  آئی جی سندھ  نے پولیس کو ہائی الرٹ  کردیا  ہے ۔

  آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ مرتب کردہ رین ایمر جنسی پلان پراس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ  کا مزید کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کی شاہراہوں/گلیوں/محلوں سے پانی کی نکاسی کے لیےتمام تراقدامات متعلقہ اداروں سے روابط کے تحت یقینی بنائےجائیں اور بارشوں کے پانی سے سڑکوں پرخراب ہوجانےوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکر سڑکوں کو کلیئر کرنے کے اقدامات  کیے جائیں ۔

ڈاکٹرسید کلیم امام نے بارشوں کے دنوں میں تمام ایس ایس پیز ضلعی/ٹریفک متعلقہ ایس ایچ اوز/سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کاپابند  رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں  کے باعث خراب ہونےوالی گاڑیوں اور متاثرہ  شہریوں کی رہنمائی اورمعاونت کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

 آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران ٹریفک لائٹس سگنلز، چوراہوں،یوٹرنز،ٹریفک جنکشنز وغیرہ پرٹریفک ہولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

جبکہ سندھ بھر کے تمام وائرلیس کنٹرول رومز/ٹریفک پولیس کنٹرول پرتمام علاقوں میں بارشوں کی صورتحال/ریسکیوورکنگ/سڑکوں پرٹریفک صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر