Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم عاشور:ملک بھرمیں جلوس ومجالس کااہتمام،سیکیورٹی سخت

Now Reading:

یوم عاشور:ملک بھرمیں جلوس ومجالس کااہتمام،سیکیورٹی سخت
ashura procession

ملک بھرمیں یوم عاشورنواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کےساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں منایاجارہاہے۔ یوم عاشور کےموقع پرملک کے بیشترشہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں اورمجالس کااہتمام بھی کیاگیاہے جس میں عزادارنوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے ہیں۔

شہرقائد میں 10محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمدہوگااورامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادرپراختتام پذیرہوگا۔

حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہو گا۔ سکھر میں یوم عاشورکے موقع پر 44 جلوس نکالے جائیں گے اور موقع پر سیکیورٹی شدید سخت کردی گئی۔ 44 میں سے 3جلوس انتہائی حساس جبکہ 4کوحساس قرار دیاگیاہے۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو کربلا گامے شاہ پہنچ کرختم ہوگا۔لاہورمیں شبیہ ذوالجناح کےمرکزی جلوس میں پولیس کی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرزتعینات ہیں۔455 اَپرسب آرڈینیٹس اور 05 ہزار سے زائد جوان بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈولفن اور پیرو ٹیمیں جلوس کے روٹ اور اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ کرنل مقبول اور ٹائروں والے امام بارگاہ سے برآمد ہوں گے۔

Advertisement

کوئٹہ میں 10محرم  میں عزاروں کامرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو مومن آباد امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

پشاور میں یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پارا چنار سمیت کئی شہروں میں عاشورہ کے جلوس برآمدہوں گے۔

موبائل فون سروس معطلی

یوم عاشور پر ملک بھر میں جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیلے گئے ہیں۔ بیشترشہروں میں کہیں مکمل اورکہیں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کردی گئی ۔

کراچی میں یوم عاشور کےموقع پرمرکزی جلوس کے راستے پر موبائل فون سروس بند رہے گی اور شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آج بھی برقرارہے ۔کوئٹہ میں 10 محرم پرموبائل فون سروس معطل ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوامیں پشاور، استور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بھی موبائل فون سروس بندرہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، وزیر داخلہ
تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر