Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو مولانا کا ساتھ دے گا وہ تباہ ہوگا، شیخ رشید

Now Reading:

جو مولانا کا ساتھ دے گا وہ تباہ ہوگا، شیخ رشید
نو مبر

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو بھی مولانا فضل الرحمٰن کا  ساتھ دے گا وہ تباہ ہو گا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملکی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، اگر جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو ایک ایک سال سے پڑے کیسوں کے فیصلے جھٹ منگنی اور پٹ بیاہ کی طرح ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دھرنا دھندلا ہوا ہے، فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے مولانا غفور حیدری کہتے دھرنا گرے لسٹ میں ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک جس حالات سے گزر رہاہے سیاستدان ایک این آر او کی مار ہے لیکن عمران خان این آر او دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہے، جب بھی علما نے تحریک چلائی ہے ملک میں مارشل لاء لگا ہے۔

Advertisement

 شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری کو ہوگا، گائوں کے سیاسی چودھری مر جائیں مولانا فضل الرحمٰن کو اقتدار نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا قومی سلامتی کے اداروں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اُٹھایا ہے۔ ملکی ادارے سیاسی انتشار اور خلفشار کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عوام کیلئے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کم ٹیکس اور ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کا احاطہ کرنا ہوگا، وزیرخزانہ
نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات؛ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز
پاکستان نےدوسرے ٹی20میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر