Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام فوبیا سے جڑا بیانیہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، فردوس عاشق

Now Reading:

اسلام فوبیا سے جڑا بیانیہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، فردوس عاشق
قائد کا پاکستان

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا سے جڑا بیانیہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اوآئی سی اور یورپی یونین میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ناروے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ اعوان آئی سی، یورپی یونین میں اس معاملے کو اٹھائیں گے جبکہ او آئی سی اجلاس میں حکومت اور عوام پاکستان کی طرف سے قرارداد پیش کی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ توہین مذہب سے انتہاپسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے اور توہین قرآن سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

Advertisement

یس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معیشت میں پہلی باربجٹ خسارے میں قابو پالیا گیا جس پر وزیر اعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں معیشت کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے واضع حکمت عملی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کور کمیٹی نے بھی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی اصطلاح کی مذمت کرتی ہے، لیگل ٹیم اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنےرکھے گی، تحریک انصاف کادامن صاف ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تمام سیاسی جماعتوں کو آڈٹ کیا جائے، کسی ایک جماعت کوٹارگٹ نہ کیاجائے، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی حقائق چھپارہی ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے تمام ثبوت جمع کراچکی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دلبرداشتہ اپوزیشن میڈیا میں آنے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، جعلی خبروں کاخاتمہ ہوناچاہئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن کے بیانیے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر