Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا……

Now Reading:

جنرل مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا……
صدر ٹرمپ

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ؟ عوامی فلاح کے بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہ پڑیں۔

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنرل مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ ہو گا اور نہ ہی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کا خاتمہ ہو گا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے اپنے لیگل ایکسپرٹس سے کہا ہے کہ ہماری پارٹی سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کرے تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاملات خرابی کی جس سطح پر پہنچ گئے ہیں اس کا اصل ذمہ دار کون ہے پہلی حکومتیں، پچھلی حکومت یا موجودہ حکومت۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان جو عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دے رہے ہیں ان کو بے نقاب کرنا چاہئے اور ایک دوسرے پر بے لذت الزام تراشی یا دھرنا کلچر جس میں ہماری پارٹی بھی شامل تھی کے بجائے سب مل کر کسی بھی طریقے سے ملک کو اس دلدل سے باہر نکالیں۔

Advertisement

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دھرنا کلچر سے ابھی فارغ نہیں ہوئے تھے کہ جنرل مشرف والا نیا کٹا کھل گیا ہے، یہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے چل رہا ہے اور مزید پانچ سال تک چلتا رہے گا پھر بھی عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور ٹماٹر جس بھاؤ اب مل رہے ہیں کیا پانچ سال بعد ان حرکات کی وجہ سے سستے ہو جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے دوسرے گورکھ دھندوں میں پڑ جاتے ہیں جو بھی پارٹی ملک کے مفاد میں جو بھی قدم اٹھائے گی ہم اور ہماری پارٹی سب چیزوں کو بھول کر ملکی مفاد میں اقدام کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
بڑھتی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
فلیٹ کسی کا خالی کروانا تھا اور کروا کسی اور کا دیا، کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر