Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی قوم سے اپیل

Now Reading:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی قوم سے اپیل
پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ایک پیغام میں قوم اور کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاوں سے انشاءاللہ محمد نوازشریف جلد روبصحت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کی دل سے خدمت اور عوام سے محبت کی ہے۔

اپنے پیغام میں شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ آج انہیں آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے اور آپ کی دعائیں وہ اثر رکھتی ہیں جو کسی دوائی میں نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ محمد نوازشریف انشاءاللہ صحت مند ہوکر واپس لوٹیں گے جبکہ قوم اور کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے

Advertisement

 واضح راہے اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت نے 4 ہفتوں کی اجازت دی ہے لیکن عدالت نے انسانی بنیادوں پر نوازشریف کے حق میں  فیصلہ دیا ہے اس موقع پر عدالت عالیہ اور قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارکنون کی دعائیں رنگ لائیں ہیں اور عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے اربوں روپےکےبانڈزکی شرط بھی ختم ہوگئی ہے جبکہ علاج کے بعد صحت بہتر نہ ہونے پر عدالت کو مدت میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز نے مریم نواز کو فون کیا ہے جس پر مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ قائد محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطاء فرمائے جبکہ محمد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر