Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈیمنٹی بانڈز کی شرط ختم ہوگئی ہے، شہباز شریف

Now Reading:

انڈیمنٹی بانڈز کی شرط ختم ہوگئی ہے، شہباز شریف
شہبازشریف

این اے130؛ شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی منظورکرنےکخلاف اپیل پرآراوکی ریکارڈ کےساتھ طلبی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارکنون کی دعائیں رنگ لائیں ہیں اور عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت نے 4 ہفتوں کی اجازت دی ہے لیکن عدالت نے انسانی بنیادوں پر نوازشریف کے حق میں  فیصلہ دیا ہے اس موقع پر عدالت عالیہ اور قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج کے لئے اربوں روپےکےبانڈزکی شرط بھی ختم ہوگئی ہے جبکہ علاج کے بعد صحت بہتر نہ ہونے پر عدالت کو مدت میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز نے مریم نواز کو فون کیا ہے جس پر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ نواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے بس کلیئرنس سرٹیفکٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ قائد محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عطاء فرمائے جبکہ محمد نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں۔

‎انہوں نے بتایا کہ محمد نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں جبکہ بیرون ملک فضائی سفر کے دوران محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاو کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں۔

‎انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اس امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو محمد نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر