Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں، جہانگیر ترین

Now Reading:

لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں، جہانگیر ترین
جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین  کہتےہیں لوٹ مار کرنے والے لندن چلے جائیں یا امریکا، عمران خان  انہیں نہیں بخشیں گے اور یہ ثابت ہو گیا لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی محنت کر کے معیشت پر قابو  پایا ہے اور مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر بھی کام ہو رہا ہے، جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پایا ہے ویسے ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم کا نا کوئی کاروبار ہے اور نا ہی وہ کوئی زمیندار ہیں بلکہ وہ صرف عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، اگر وہ وزیر اعظم نا بھی ہوں تو بھی وہ دنیا کے مشہور ترین شخص ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جنہوں نے بھی لوٹ مار کی ہے وہ چاہے لندن چلے جائیں یا امریکا عمران خان نے انہیں نہیں چھوڑنا، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں کہا چیف الیکشن کمشنراوراراکین پراپوزیشن سےبات چل رہی ہے، امید ہے کہ 10دن سے پہلے معاملہ حل ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن کا آئینی فرض ہے کہ مل کر اچھا فیصلہ کریں۔

Advertisement

،جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلہ جلد ہوجائے گا ، الیکشن کمشنر کے اراکین اور چیف الیکشن کمشنر جلد آجائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن جائیں یا امریکا، عمران خان انہیں نہیں چھوڑے گا، شریف خاندان مستند کرپٹ ہیں، بڑے منی لانڈر رہیں، انصاف ملنا اور چوروں کو پکڑنا مشکل ہے لیکن قانون بنائیں گے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا جولوگ بھی کرپشن میں پکڑےگئے، ان کیساتھ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی، باقی صوبوں میں کام ہوا ہو اور سندھ میں نہیں تویہ پی پی کی غلطی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھی دہشتگردی کا خطرہ کم نہیں ہوا، مسعودخان
مولانا فضل الرحمن کی ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر