Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑی ہے ،گورنر پنجاب

Now Reading:

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑی ہے ،گورنر پنجاب
محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور نے یوتھ پارلیمنٹ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں اور آ نیوالا ہر دن ملک کے لیے ترقی اور خوشحالی لا رہا ہے۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ معاشی اور سفارتی محاذ پر حکومت بھرپور کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی کامیابی میں یوتھ کا اہم کردار ہے اور کامیاب نوجوان جیسے پروگرام بھی نوجوانوں کے لیے حکومت کی محبت کا ثبوت ہے۔

چوہدری محمد سرور  کا  یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

Advertisement

مشیر سیاسی امور صدر سنٹرل پنجاب کی گورنر پنجاب سے ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے  جبکہ انتہا پسندی اور انسانیت کا قاتل مودی دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے۔

  واضح رہے اس سے قبل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے  کورین بدھ مت کے صدر وینریبل ونہینگ کی سربراہی میں 70 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں مذہبی سیاحت، بدھ مت مذہب کے ثقافتی ورثے کی تزئین و آرائش، بحالی اور انکو دنیا بھر کے بدھ مت پیروکاروں کے لیے کھولنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ کوریا کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر