Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں پانی کیلئے عوام سراپا احتجاج

Now Reading:

کراچی میں پانی کیلئے عوام سراپا احتجاج
پانی

پانی کے ناقص نظام سے پریشان شہری واٹر اینڈ سیوریج بورڈآفس کے باہر سراپا احتجاج رہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 243 میں پانی و سیوریج کی بدحالی کے خلاف واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر فکس اٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے شہریوں کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان   بھی پیش پیش رہے اور ایم ڈی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

احتجاج کے دوران  ایم ڈی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان نے عالمگیر خان سے ملاقات بعد ازاں  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے فکس اٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ میں اختیارات کا رونا نہیں رو نگا بلکہ  میں عوامی مسائل کے لئے  لڑوں گا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کہتے ہیں پر امن احتجاج کرونگا چاہے  وزیراعلی  ہاؤس ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

ایم ڈی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ  کی   مسائل کے حل کی یقین دہانی  پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ واٹر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کراچی اور سندھ پانی کی قلت کا شکار ہے جبکہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ ہمیں دنیا کی طرح مختلف طریقے سے سوچنا ہوگا اور پانی کو تین سے چار مرتبہ استعمال کرنا ہوگا جسکے لئے حکومت اس طرح کے گیجٹ امپورٹ کررہی ہے اور یہ گیجٹ یونیورسٹی عبادت گاہوں کو مفت دیں گے کیونکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کو دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے، وضو کرنے والے دوسروں کی سہولت کے لیے نل کھلا چھوڑ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر