حکومت کا لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار
حکومت نے لیاقت باغ میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اس سال بینظیربھٹو کا یوم شہادت روالپنڈی میں منانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے اور وہ روالپنڈی میں کھڑے ہوکر بینظیر بھٹو کا پیغام عوام کو دہرائیں گے۔
چیئرمیں پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لیاقت آباد باغ میں بی بی کی برسی کے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں ہوگا اور ہر حال میں ہوگا۔
ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ فاشٹ حکومت ہمیں اپنے شہیدوں کی برسی تک منانے نہیں دے رہی اور سلیکٹڈ حکومت فاشزم نافذ کر کے بھی عوامی سیاست سے خوفزدہ ہیں۔
طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں، بلاول بھٹو
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سلیکٹڈ کے خلاف اٹھتی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے حقوق کی بات نہ پارلیمنٹ میں کرنے دی جا رہی ہے نہ باہر۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ بھارت میں مودی خلاف اٹھنے والی عوامی نفرت سے عمران خان کچھ عبرت حاصل کریں کیونکہ نیا پاکستان انتہا پسند مودی کے بھارت سے مختلف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جہموری، آئینی اور قانونی حقوق سے دستبردار نہہیں ہوں گے اور ی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں کرنے کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے 27 دسمبر کر لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ جلسے کی تیاریاں تک مکمل کر دی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News