Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

Now Reading:

کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی  کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے   پاک فوج  کی جانب سے ہاکی کے فروغ اور ترویج  کے لیے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بنائے گئے  ایک بین الاقوامی معیار  کے آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹیڈیم کی تیاری کے لیے ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن نے مشترکہ تعاون کیا ہے۔

اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین اس اسٹیڈیم  میں کھیلا جانے والا افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔

Advertisement

خیال رہے کہ قومی کھیل ہاکی  کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانےکے سبب یہ کھیل زوال کا شکار ہے  تاہم اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب رغبت دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر