Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی پیرپگارا سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم کی پیرپگارا سے ملاقات
پیرپگارا

وزیراعظم عمران خان کی کراچی میں حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا سے ان کی رہائش گاہ کنگری ہاوس پر ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سخت سیکیورٹی میں کنگری ہاوس پہنچے جہاں پیرپگارا نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے پیرپگارا کے ساتھ جی ڈی اے کی قیادت سے بھی ملاقات کی جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے نے وزیراعظم کو اپنے مسائل اور مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق  ملاقات میں جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

Advertisement

خیال رہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کئی جماعتوں پر مشتمل اتحاد ہے جس میں مسلم لیگ فکشنل، نیشنل پیپلزپارٹی اور سندھ نیشنل فرنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب میں اتحادی حکومت قائم ہے، وفاق میں حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ق)، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) شامل ہیں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی قومی اسمبلی میں 3 نشستیں ہیں جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی کابینہ میں بھی شامل ہیں اور وہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے حکومتی کی جانب سے وعدے پورے نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکیا تھا تاہم بعدازاں حکومت سے مذاکرات میں ان کے گلے شکوے دور کردیے تھے۔

جی ڈی اے کے رہنما  علی گوہر مہر، ایاز پلیجو، عرفان اللہ مروت اور دیگر پہلے ہی  کنگری ہائوس پہنچ گئے  تھے۔

اس سے قبلوزیراعظم عمران خان ایک زوزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے آئی جی سندھ کلیم امام کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے  بھی آئی جی کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور آئی جی کی تبدیلی سندھ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر