Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپاس پاکستان کی اہم ترین فصل ہے، وزیراعظم

Now Reading:

کپاس پاکستان کی اہم ترین فصل ہے، وزیراعظم
جرمن چانسلر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کپاس پاکستان کی اہم ترین فصل ہے جبکہ  کپاس کی پیداوار سے روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے  ہدایت دی کہ کپاس  کی پیداوار کے معاملات کو دیکھنے  کے لیے ماہر فوکل پرسن تعینات کیا جائے۔

اس موقع پر وفد نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور وزیر اعظم کا ٹیکسٹائل ۔برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے اٹھائےگئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا

ملاقات میں وفد کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کپاس کی فصل کو ٹڈی دل کے حملے سے کافی نقصان ہوا  اور پیداوار کم ہونے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت چین کے اشتراک سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ریسرچ پر توجہ دے رہی ہے جبکہ ملکی برآمدات کا 60 فی صد حصہ کپاس کی فصل سے ملحقہ ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا 2020 میں پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کا عزم  

عمران خان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیڈ ایکٹ میں ترامیم،  کاٹن سیس کو کپاس کی ریسرچ کے لیے مختص کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے جبکہ مختلف اقسام کے بیج کی رجسٹریشن اور ٹیکس ریفنڈ کے عمل کو آسان بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ادویات اور بیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت اقدامات لیے جائیں گے۔

وفد میں گوہر اعجاز ، رحمان نسیم ، عامر فیاض شیخ ، فواد مختار،  خواجہ محمد انیس جنکہ دانش قیصر،  کامران ارشد،عبدالرحیم ناصر،  یوسف عبدالله، شاہد ستار،  حامد زمان خان اور طارق سعود، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، چیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور سیکریٹری تجارت ڈویژن  بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، بین الصوبائی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
سیاسی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری، رانا ثنا اللہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر