Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے پانچ اہم رہنماؤں میں شامل

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے پانچ اہم رہنماؤں میں شامل
اقتصادی فورم

وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے پانچ اہم رہنماؤں میں شامل کردیئے گئے جس کے بعد وہ ’ٹائم میگزین‘ کے سرورق کی زینت بھی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے کےخصوصی ایڈیشن کے سرورق میں پانچ عالمی رہنماؤں کو نمایاں کیا گیا ہے، جن میں عمران خان، اینگلا مرکل ، بل گیٹس،صدر سینٹرل بینک یورپ کرسٹین لیگارڈے، ڈبلیو ای ایف کے بانی کلاوز شوآب شامل ہیں۔

Advertisement

سرورق میں چیئر لفٹ پرامریکی صدرکے ہمراہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی دیگر پانچ شخصیات میں شامل کیا ہے جن میں ان کے ساتھ  جرمن چانسلر انجیلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی سرورق پر شا ئع کی گئی۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے اور عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات  ہوگی، ملاقات کے حولے سے معاملات طے پا گئے یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہو گی۔

Advertisement

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمرن خان کل سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ یو رہے ہیں جہاں وہ21 سے 23 جنوری تک عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر