Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل

Now Reading:

دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل

پاکستان کی سر زمین سے دہشتگردی کے خاتمہ اور دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے پاک فوج کے شروع کیے گئے آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہو گئے۔

 آپریشن ردالفساد کے با عث ان تین سالو ں میں پاکستان میں نا صرف امن لوٹ آیا بلکہ ملک بھر سے دہشتگردوں کا بھی صفایا ہو گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان نے 2 دہائیوں تک دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

 

اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں ہیں اور جرائم کی عالمی درجہ بندی میں شہر چھ سے 91 ویں نمبر پر آگیا۔

آپریشن ردالفساد کے تحت 22 فروری 2017 سے 2020 تک کل تین ہزار 800 سے زائد خطرات کے انتباہ جاری ہوئے۔

اسی آپریشن کے دوران پاک، افغان سرحد پر 2611 کلومیٹر میں سے 1450 کلومیٹر پر باڑ کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ سرحدی باڑ کے ساتھ 843 حفاظتی قلعوں میں سے 343 مکمل ہوچکی ہیں اور 161 زیر تعمیر ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے  پاکستان کو محفوظ قرار دیتے ہوئے سفری انتباہ نرم کردیا ہے اس کے ساتھ ساتھ برٹش ائیر ویز نے دس سال بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں شروع  کی ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016ء میں پاک فوج کی کمان سنبھالتے ہی آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا۔

Advertisement

تین سالوں میں ملک بھر میں 1 لاکھ 49 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور طول و عرض میں چھپے دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی جنگ کے دوران 2001 سے 2020 تک 350 سے زائد بڑے، 850 سے زائد معمول کے آپریشنز کیے گئے۔

 بائیس فروری 2017 سے 22 فروری 2020 تک انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے 400 منصوبے ناکام بنائے، فوجی عدالتوں نے 344 دہشتگردوں کو سزائے موت اور 301 کو دیگر سزائیں سنائیں، 5 کو بری کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر