Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان حکومت نے ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی

Now Reading:

بلوچستان حکومت نے ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی
بلوچستان

بلوچستان حکومت نے ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے وزیراعلٰی جام کمال نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔

بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں میزبان امیر عباس کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان سمیت ملک بھر میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔

جام کمال کا کہنا تھا حکومتوں کو چلانا اتنا آسان نہیں ہے،گوادر پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی  ہوگا۔

تحریک استحقاق کا پس منظر

Advertisement

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نہ صرف کھل کر وزیر اعلیٰ کے خلاف میدان میں آئے ہیں بلکہ انھوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرادئی ہے۔

اسپیکر عبد القدوس بزنجو اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے تعلقات میں دراڑوں کی خبر چند ماہ پہلےہی منظر عام پر آئی تھی۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے، صادق سنجرانی

ان اختلافات کی وجوہات میں سے ایک مبینہ طور پر اسپیکر کے حلقہ انتخاب میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کے چند مخالفین کی حمایت تھی ۔

اس وقت تو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئیر اراکین نے مل بیٹھر کر معاملہ سلجھا دیا تھا لیکن چند روز قبل قائم مقام گورنر بلوچستان کی حیثیت سے سسپیکر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال خان ایک اچھے وزیر اعلیٰ ثابت نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ بلوچستان عوامی پارٹی کو چلاپائے۔

Advertisement

CM Balochistan Exclusive Interview in Tabdeeli

بلوچستان حکومت میں بڑھتے اختلافات کی حقیقیت کیا؟اسپیکر بمقابلہ وزیراعلیٰ، کیا ہے معاملہ؟وزیراعلیٰ بلوچستان کا خصوصی انٹرویو#BOLNews #Tabdeeli #تبدیلی_امیرعباس_کے_ساتھ #Balochistan #Pakistan #Government #Quetta

Gepostet von BOL am Samstag, 8. Februar 2020

Advertisement

جام کمال خان کون ہیں؟

جام میر کمال خان بلوچستان کے ہی سابق وزرائے جام میر محمد یوسف (بالمعروف جام یوسف) کے صاحبزادے جبکہ جام میر غلام قادر خان کے پوتے ہیں جو یکم جنوری 1973 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیدا ہوئے۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے سابق صدرِ مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اسی دوران بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ضلع لسبیلہ کے ناظم منتخب ہوئے۔

جام کمال خان نے 2013 کے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشست این اے 270 لسبیلہ (پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق) سے کامیابی حاصل کی۔

اپنی کامیابی کے بعد جام کمال خان نے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

نواز شریف کے بعد مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو ملک کا نیا وزیرِاعظم نامزد کیا اور ان کی کامیابی کے بعد بننے والی کابینہ میں بھی جام کمال خان کو وزارت سے نوازا گیا۔

Advertisement

بعدِ ازاں انہوں نے صوبے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں پر مشتمل ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں شمولیت اختیار کی۔

بی اے پی کی جانب سے مئی 2018 میں انہیں پارٹی کا صدر بنادیا گیا۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بی اے پی نے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اکثریت حاصل کی اور بلوچستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر