Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد جاوید خان، 35ویں اٹارنی جنرل تعینات

Now Reading:

خالد جاوید خان، 35ویں اٹارنی جنرل تعینات
خالد جاوید خان

خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا ، ان کا عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا ، صدرمملکت کی منظوری سےوزارت قانون نےنوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا ، صدر مملکت نے اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی ، جس کے بعد وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اٹارنی جنرل کاعہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

وادی شوگران اور ناران میں ہیلی سکی کا کامیاب انعقاد

یاد رہے حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کے استعفیٰ کے بعد خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وزارت قانون نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی حیثیت سے تقرری کی سمری وزیر اعظم آفس بھجوائی جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پروزارت قانون نےصدرکوسمری ارسال کی تھی۔

Advertisement

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان

نئے تعینات ہونے والے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان 2018 کی نگران حکومت میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1991 میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت کا آغاز کیا اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے تھے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت (96 ۔ 1993)  اس وقت کہ اٹارنی جنرل کے لیگل ایڈوائزر تعینات ہوئے تھے اور اس حیثیت میں وہ بے نظیر کو قانونی مشورے بھی دیتے رہے۔

جون 2013 میں سندھ میں قائم علی شاہ کے دور میں وہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ بنے، تاہم چھ ماہ بعد ہی جنوری 2014 میں انھوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے والد پروفیسر این ڈی خان پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور بزرگ رہنما ہیں۔

انھوں نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی اور ہاورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کا امتحان پاس کیا، وہ لنکن ان کے رکن بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر