Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تانیہ ایدروس وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

Now Reading:

تانیہ ایدروس وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر
تانیہ ادریس

ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔

تانیہ ایدرس کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے جن کی تعیناتی کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھیں۔

خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال دسمبر میں ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کا ہیڈ بنایا گیا تھا اور اب وہ معاون خصوصی ہوں گی۔

تانیہ ایدروس کون ہیں؟

Advertisement

ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی سربراہی کیلئے دنیا کے سب سے مشہور ڈیجیٹل پلیٹ فارم گوگل کیلئے خدمات سر انجام دینے والی تانیہ ادریس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ تانیہ ادریس 20 سال پہلے پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں تھیں۔

انہوں نے امریکا کی برانڈیز یونیورسٹی سے بائیولوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے مکمل کیا، پھر اس کے بعد انہوں نے کلک ڈائیگنوسٹک کے نام سے ایک سٹارٹ اپ کی بنیاد رکھی اور پھر اس کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
بعد ازاں گوگل کی جنوبی ایشیا کی کنٹری مینیجر کے طور پر 2008 سے 2016 تک خدمات سر انجام دیتی رہیں، اس کے بعد انہیں گوگل کی پراڈکٹ “پیمنٹ فار نیکسٹ بلین یوزر پروگرام کی ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔
تاہم اب تانیہ ادریس نے گوگل سے لی جانے والی تنخواہ اور مراعات کو چھوڑ کر، جو یقیناً لاکھوں میں ہوں گی، پاکستان کے اس اہم ڈیجیٹل منصوبے کی سربراہی سنبھال لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر