صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 481 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 18 مریض پنجاب میں جبکہ 11 سندھ کے شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 11 مریض سامنے آ گئے جس کے بعد کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ سندھ بھر سے اب تک کرونا وائرس کے 249 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 3 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 457 ہوگئی
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ سے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے 2 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ تافتان سے سکھر پہنچنے والے 302 زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا ہوا ہے جن میں سے 151 زائرین میں اب تک کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی پنجاب میں 96 کورونا کے کیسز کی تصدیق کر دی۔
I can confirm that there are currently 96 #COVID19 positive cases in Punjab.
Out of which 71 are Zaireen, 15 in Lahore, 2 in Multan, 3 in Muzafargarh, 3 in Gujrat and 1 each is in Rawalpindi and Jehlum.AdvertisementPlease practice #SocialDistancing and stay safe during this Global Pandemic!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 20, 2020
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار مے مزید کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جن میں سے 71 تفتان سے آنے والے زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 3 گجرات جبکہ جہلم اور راولپنڈی میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News