Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کی  اطالوی سفیر سے ملاقات،کرونا کے تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیرخارجہ کی  اطالوی سفیر سے ملاقات،کرونا کے تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال
ملائشین ہم منصب

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دارالحکومت میں قائم اٹلی کے سفارت خانے پہنچے  جہاں ان کی  اطالوی سفیر سے خصوصی  سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں  کروناوائرس کے تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وبا کے باعث اٹلی میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس پر اطالوی سفیر نے وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا۔

اطالوی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ کروناعالمی وبا نے بہت تیزی کے ساتھ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، یہ وہ چیلنج ہے جس کا سامنا ہم سب کو درپیش ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی  کہنا تھا کہ عالمی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان محدود وسائل کے باوجود ہر ممکن اقدام کررہا ہے، عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقوام عالم کو متفقہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  سے ملاقات میں اطالوی سفیر نے سفارتخانے آمد اور مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا مالدیپ ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے نیپال کے وزیرخارجہ  پردیپ کمار گیاولی سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا تھا اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونیوالے پر نیپالی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی تھی ۔

اس مو قع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا عالمی وبا کے  پھیلاؤ کو روکنے اور اس چیلنج سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر تبادلہ ء خیال ہوا تھا ۔

نیپال کے وزیر خارجہ سے رابطے میں شاہ محمود قریشی نے کہا  تھا کہ سارک ممالک ممبران کے مابین خطے میں نیپال کا کردار قابلِ تحسین ہے، سارک کی صورت میں ہمارے پاس ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم موجود ہے پاکستان کی کوشش ہے کہ اس  ایمرجنسی کی صورت حال میں اس پلیٹ فارم کو متحرک اور فعال بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
بلاشبہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا، آرمی چیف
9 مئی کے کرداروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سردار سلیم حیدر
نو مئی کو مجھے شہادت بھی نصیب ہوتی تو بھی میرے لیے بڑادن ہوتا، آئی جی اسلام آباد
بچوں کے حقوق اورصحت عامہ کے تحفظ کیلئے تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ
ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر 165 سگریٹ برانڈز فروخت ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر