Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم

Now Reading:

او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم
کردار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے متعلق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے خصوصی نمائندہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے او آی سی کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے خصوصی نمائندہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملاقات میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ابتر سلوک پر بھی تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ: سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔

اسلام آباد میں او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی او آئی سی توقعات ہیں او آئی سی کی کل بھی اہمیت تھی اور آج بھی ہے پاکستان او آئی سی کے بانی اراکین میں سے ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

انہوں نے کہاں کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ کشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا چاہیے اور ایک پلان مرتب کیا جانا چاہیے کہ اس معاملے پر آگے کیسے بڑھنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اسوقت احتجاج کی کیفیت ھے ہندوستان میں مسلمانوں کے علاوہ بھی لوگ اس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور احتجاج میں 46 اموات ہوئی ہیں وہاں مساجد اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے او آئی سی بطور ادارہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کا دفاع کرے۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے کہا کہ ہمارے تمام ممبرز مسئلہ کشمیر کو سپورٹ کرتے ہیں دعاگو ہیں کہ ہم جلد مسئلہ کشمیر پر مثبت اور پرامن نتائج تک پہنچ سکیں گے ۔ یوسف الدوبے نے کہا کہ وہ کل آزاد کشمیر اور ایل او سی کا دورہ کریں گے آزاد کشمیر اور ایل او سی کے دورے کی رپورٹ او آئی سی کو پیش کی جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر