Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ، وزیراعظم

Now Reading:

سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ، وزیراعظم
سماجی فاصلے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سماجی فاصلے کو یقینی بنانا معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کوویڈ -19 کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت نے اجلاس کو کورونا وائرس کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ سامنے آنے والے کیسز، شرح صحت یابی و شرح اموات  کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں حماد اظہر، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام ، عمر ایوب خان ، ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف، چیئرمین این ڈی ایم اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرونی دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور شرح اموات قدرے کم ہیں۔

حماد اظہر نے تعمیرات کے شعبے میں دوسرے  مرحلے میں  اسٹیل سمیت و دیگر کھولی جانے والی صنعتوں جبکہ محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے  ترتیب دیے جانے والے  75 ارب روپے کے پیکیج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Advertisement

وفاقی وزیرِ حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کےلئے تین ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ وزارتِ صنعت اور احساس پروگرام کی معاونت سے 40 سے ساٹھ لاکھ افراد اس پیکیج سے مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کا تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر پیغام

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے ٹیسٹنگ کٹس ، حفاظتی سامان ، این -95ماسک، وینٹی لیٹرز و دیگر سامان کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں  اشرافیہ کی ضروریات اور مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی جاتی تھیں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام تر طبقوں  خصوصاً غریب اور کمزور طبقوں  کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر  حکمت عملی تشکیل دینی ہے جبکہ مساجد کے حوالے سے لائحہ عمل علمائے کرام کی مشاورت سے طے کیا گیا۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ماہ رمضان   کے آنے والے دنوں میں حالات اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور معاشی عمل کی روانی میں توازن رکھنا ہےجبکہ عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری علمائے کرام نے خود اپنے ذمہ لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
فیض آباددھرنا نظرثانی کیس؛ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر