Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان صاحب کاجھوٹ سُن سُن کرعوام کا صبراب جواب دے چکا ہے

Now Reading:

عمران خان صاحب کاجھوٹ سُن سُن کرعوام کا صبراب جواب دے چکا ہے
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب اور ان کے ترجمانوں کاجھوٹ سُن سُن کر عوام کا صبر اب جواب دے چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کی کرپشن، آٹا چینی چوری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، 18 ماہ میں معیشت کی بربادی نے کاروباری اور تاجر برادری کا صبر ختم کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن  نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شبلی صاحب شہباز شریف کے بجائے عوام کے صبر کے امتحان کی فکر کریں۔

انھوں نے کہا کہ روٹی، روزگار اور کاروبار کی بندش سے پاکستان کے عوام کے صبر کی حد گُزر چکی ہے،دو سال تمام کوششوں کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے  ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو صبر کا مشورہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ شہباز شریف اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں اور احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر