Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے پاکستان میں آج مزید 103 افراد جاں بحق

Now Reading:

کورونا سے پاکستان میں آج مزید 103 افراد جاں بحق
تعداد 6311

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 4360 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 212593 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں ایک ہی دن میں کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہوئے ، اسلام آباد میں کورونا سے 1 ، پنجاب میں کورونا سے 46 ، خیبرپختونخوا میں کورونا سے 16 اموات ہوئی جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کورونا سے 2،2 افراد جاں بحق ہوا جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4360 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1377 ، بلوچستان میں 121 ، خیبرپختونخوا میں 951 ، آزاد کشمیر میں 30 ، اسلام آباد میں 128 ، گلگت بلتستان میں 25 ، پنجاب میں 1727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 34 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1377 ہوگئی جبکہ پنجاب میں بھی آج 46 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1727 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں ایک ہی دن میں مزید 2815 افراد میں کورونا کی تشخیص

Advertisement

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 16 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 951 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں آج کورونا سے 1 موت ہوئی جس کے بعد صوبے بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 128 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 4090 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 2655 ، اسلام آباد میں 132 ، پنجاب میں 723 ، گلگت بلتستان میں 19 جبکہ خیبرپختونخوا میں 483 ، بلوچستان میں 50 اور آزاد کشمیر میں 28 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 212593 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر