Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا اب ایک ہی مقصد ہے کہ اپوزیشن کو دبائو ، مریم نواز

Now Reading:

عمران خان کا اب ایک ہی مقصد ہے کہ اپوزیشن کو دبائو ، مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا اب ایک ہی مقصد ہے اپوزیشن کو دبائو اور عوام کو پکڑو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے اب آپ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کی معیشت پر ناکامی نہیں بلکہ وزارت خارجہ سفارتی محاذ پر بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو ناکامیوں کے بعد اس لئے اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں آنے کا شوق جانے کا خوف ہے اتنے ظلم کر بیٹھے ہیں کہ جانے اب اپنے انجام سے خوف آتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج کی ترحیجات پہلے سے آخر تک نوازشریف ہے۔

Advertisement

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل حکومتی سروے ہورہے ہیں ن لیگ اور نوازشریف کا گراف کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے جبکہ عوامی سروے سے پی ٹی آئی حکومت گھبرا گئے ہیں کیونکہ پنجاب سے ن لیگ سویپ کررہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کی کسٹڈی میں نوازشریف موت منہ تک پہنچا آپ کے فیصلے سے وہ باہر گیا جبکہ انسانی ہمدردی پر نوازشریف کو باہر نہیں جانے دیا بلکہ اپنے آپ کو بچانے کےلئے باہر بھجوایا۔

بلایا ہے تو جواب بھی سنیں ، واپس نہیں جاؤں گی

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نوازشریف کی خراب صحت سے گھبرا گئے جبکہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنے پر انھیں شرم آنی چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ بجلی کے کارخانے لگائے جب بھی سی پیک کی تصاویر شہیر کرتے ہو لوگ شکریہ نوازشریف کہتے ہیں جبکہ ہر جگہ نوازشریف اس لئے نظرآتاہے کیونکہ ہر جگہ پر نوازشریف ہے اور رہےگا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی، لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر