Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشن آزادی کا دن اپنےآخری مراحل میں داخل

Now Reading:

جشن آزادی کا دن اپنےآخری مراحل میں داخل
جشن آزادی

جشن آزادی کا دن اپنےآخری مراحل میں داخل ہوگیا، ملک بھر کی طرح کراچی میں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کراچی میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بحریہ کارنیول کا رخ کرلیا ہے۔

دوسری جانب سرگودھا میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جشن آزادی کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا۔

سرگودھا میں جشن آزادی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان ، سابق ایم این اے جاوید حسنین شاہ ، سابق میئر نوید اسلم، طارق قاسمی و دیگر کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔

 تقریب میں ن لیگی ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ نوجوان نسل اپنے بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والے اس ملک کی حفاظت کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

ڈاکٹر لیاقت علی خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ تقریب میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں

یاد رہے کہ ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر