Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار آخری دم تک رہے گا، رمیش کمار

Now Reading:

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار آخری دم تک رہے گا، رمیش کمار
Hindu Resident of Pakistan warns Modi to step back with Kashmir

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار  نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار آخری دم تک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوبرادری جودھ پور کے المناک واقعہ کے بعد صدمے میں ہے جہاں پر گیارہ پاکستانی ہندو پراسرار حالت میں قتل کئے گئے۔

رمیش کمار نے کہا ہے کہ مودی سن لےکہ  چھ گھنٹے کے نوٹس پر ہزاروں کا مجمع اسلام آباد پہنچ گیا اور اگر مودی نے ہماری بات نہ سنی تو میں لاکھوں کا مجمع لے کر واہگہ بارڈر جاؤں گا لیکن میں امید کرتا ہوں کہ بھارتی حکومت ہوش کے ناخن لے گی اور اگر بھارتی حکومت نے ان کا جواب نہ دیا تو انہیں ان لاکھوں لوگوں کا بھی جواب دینا ہوگا جو بھارت میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم 11 لوگوں کے خون کے ساتھ اور مظلوموں کا ساتھ دیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار آخری دم تک رہے گا۔

بعد ازاں دھرنے کے شرکاء نے ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جودھ پور واقعہ کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کو شامل کرے۔

Advertisement

قرار داد میں بھارت میں حال ہی میں منظور کردہ شہریت ترمیمی بل کی منسوخی پر زور دیا گیا اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور متنازعہ قرار دیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس بھی کھولنا چاہیے تاکہ بے گناہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔

قرارداد میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں رہنے والے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر