Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی سڑکوں پر اب ٹرام چلے گی

Now Reading:

کراچی کی سڑکوں پر اب ٹرام چلے گی

کراچی میں نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے کے لیے ترکی کی حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوک کی ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی ہے، کمرشل اتاشی ایوب یلڈرم بھی قونصل جنرل کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں قونصل جنرل ترکی کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹرام چلانے میں حکومت کی مدد کرے گی۔

قونصل جنرل ترکی نے بتایا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ٹرام سروس کے لیے بھی ترکی کی حکومت تعاون کرے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی کی لائبریریوں کی بہتری اور انہیں ماڈرن لائبریریاں بنانے کے لیے بھی ترکی کی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

Advertisement

قونصل جنرل ترکی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو تعیناتی پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان سے اس کے تعلقات مثالی ہیں، ٹرام سروس اور لائبریریوں کو بہتر کرنے کے لیے تعاون پر میں ترکی کی حکومت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر