Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلبھوشن یادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا کیس، سماعت 9 نومبر تک ملتوی

Now Reading:

کلبھوشن یادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا کیس، سماعت 9 نومبر تک ملتوی
IHC

توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی

کلبھوشن یادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے  کے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کلبھوشن یادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے  کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے کلبھوشن یادیو کو قانونی معاونت فراہم کرنے  کے کیس میں  آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔

عدالت نے تحریری حکمنانے میں لکھا کہ  اٹارنی جنرل کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کلبھوشن کیس پر خط و کتابت ہوئی، بادی النظر میں لگتا ہے کہ بھارت کلبھوشن کیس میں عدالتی کارروائی سے ہچکچا رہا ہے۔

عدالت نے مزید لکھا کہ   عدالت کو بتایا گیا کہ کلبھوشن یادیو کے موقف میں بھی تبدیلی نہیں آئی۔بھارت عدالت کی طرف سے بار بار مواقع دینے کے باوجود رجوع نہیں کررہا۔

Advertisement

حکمنامے میں لکھا گیا کہ  عدالت آگاہ ہے کہ کیس میں کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حقوق کا معاملہ ہے۔کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف پر عمل درآمد پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے مزید لکھا کہ کلبھوشن کے حق زندگی اور فئیر ٹرائل کا معاملہ بہت اہم اور احتیاط کا ہے۔ان حالات میں اٹارنی جنرل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے رہنمائی کریں۔

حکمنامے میں لکھا گیا کہ اگر بھارت ہچکچاہٹ جاری رکھتا ہے تو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر کیسے کاروائی آگے بڑھائی جائے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کے لیے عدالت کی معاونت کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور عدالتی معاون حامد خان سے معاونت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا
گورنر خیبر پختونخوا کا ایرانی قونصلیٹ جنرل کا دورہ
لوڈشیڈنگ کےنام پرٹرانسفارمربھی اٹھا لیاجاتا ہے، شرجیل میمن
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری، سالانہ 310 ارب روپے کا نقصان
معروف عالم دین علامہ راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر