وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے سندھ پولیس کے بہادر پولیس افسر کی بیٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی انڈسٹریل زون کی رہائشی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بہادر پولیس افسر کی بیٹی کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بہت شدید ریفارمز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس کے کارنامے کے حوالے سے صبح وزیر اعظم کی ان سے بات بھی ہوئی ہے اور وفاق ان کی صاحبزادی کو اسکالرشپ دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پاکستان میں ایمانداری کرتے ہیں ان کو سراہا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News