کاون ہاتھی اپنی نئی منزل کمبوڈیا پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ہاتھی کاون اپنی نئی منرل کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔
کاون دوران سفر معمول کے مطابق کھانا کھاتا رہا۔
کمبوڈیا پہنچنے پر کاون کا روایتی انداز سے ناریل پھوڑا کر استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ کاون ہاتھی کو پاکستان سے 35 سال بعد آج صبح کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا۔
پاکستان سے کاون ہاتھی کو لے جانے کے لیے روس کا خصوصی طیارہ کمبوڈیا روانہ ہوا تھا، اس دوران کاون ہاتھی کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیر ملکیوں کی 10رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا روانہ ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News