Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سعودی حکومت اور عوام کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، سعودی سفیر

Now Reading:

پاکستان سعودی حکومت اور عوام کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، سعودی سفیر

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں غذائی پیکج تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے سعودی عرب اور پاکستان کے قریبی تعلقات ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ  ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان سعودی حکومت اور سعودی عوام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

نواف بن سعید المالکی  نے کہا کہ مستقبل میں کنگ سلمان ریلیف کے تحت ہم مزید نئے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے خوراک فراہم کر رہا ہےاس سے مستحق اور نادار افراد کو مدد ملے گی۔  سعودی عرب کی طرف سے سات ہزار سے زائد فوڈ بیگ سندھ کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Advertisement

ڈائریکٹر کنگ سلمان ریلیف  ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کہا کہ 2005 کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب میں بھی  کنگ سلمان ریلیف کی جانب پاکستان میں امدادی پروجیکٹ کیے اور اب ابتدائی طور سات ہزار غذائی بیگ صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ان بیگز سے پچاس ہزار کے قریب افراد کی غذائی ضرورت پوری ہوگی۔

بعد ازاں ممبر این ڈی ایم اے ادریس محسود نے تقریب سے خطاب کیا اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام  کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال نے بظاہر توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات چیونٹی کی رفتار سے بھی سست نکلی
کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا کرغزستان سے شدید احتجاج
انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹادیا گیا
بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر