Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا دل کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کبھی نہیں دھڑک سکتا

Now Reading:

پنجاب کا دل کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کبھی نہیں دھڑک سکتا

صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو اب تک چاروں صوبوں سے ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ملا، پنجاب کا دل کرپشن اور خاندانی سیاست کرنے والوں کے ساتھ کبھی نہیں دھڑک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا، کرپشن کے کرداروں کو چاہیے احتساب کا سامنا خشوع و خضوع سے باجماعت کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز ہی پارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا ہے کہ  یہ ایسا کورونا وائرس ہے جو جلسوں سے پہلے آتا ہے، بعد میں بھاگ جاتا ہے، ہم بنی گالہ میں چھپے کورونا وائرس کو بھگا کر دم لیں گے۔

Advertisement

 لاہورکی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پیش ہو ئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا،ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے ہیں، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیئے۔

صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ میرا تو قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے، 13 دسمبر کو ان شاء اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا،انھوں نے  حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کورونا وائرس سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم آپ کوجیل بھیج کر ہی دم لیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کے لیے کئی لوگوں کو پکڑا گیا، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی، یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرِعام پر نہیں لا سکے۔

مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اجتماعی استعفوں کی تجویز دی ہے، پی ڈی ایم فیصلہ کرے تو مسلم لیگ ن استعفے دینے کو تیار ہے۔

رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف بہت بہتر انداز میں لندن سے قیادت کر رہے ہیں، ریلیوں، استعفوں سمیت کسی معاملے پر مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر