Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے

Now Reading:

ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہمارا مشن ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا اور میں نے حزب اختلاف کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا اور میں واحد وزیر اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہوا، عمران خان تو کہتا تھا کہ جلسے کرو میں کنٹینر دوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

 لاہور میں مسلم لیگ ن  کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لاہور کے جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، 13 دسمبر کا یہ جلسہ فقیدالمثال ہو گا۔

واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کے لیے آئے تھے۔

Advertisement

والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیے گئے  قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔

دونوں لیگی رہنما 27 نومبر کو 4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا آج آخری دن

مسلم لیگی رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی...

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہوگا اور یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر