Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا اجلاس، مریم کی شرکت لیکن بلاول نہیں ہیں

Now Reading:

پی ڈی ایم کا اجلاس، مریم کی شرکت لیکن بلاول نہیں ہیں

پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پراسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریک ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو مو جود نہیں ہیں۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی پی رہنما راجا پرویز اشرف، زاہد خان اور دیگر رہنما شریک ہیں ۔

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہونگے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافی سے پوچھا کہ کیا آپ کو حکومت تیز ہوتی نظر آرہی ہے ؟

انھوں نے بتا یا کہ میں آج خصوصی طور پر مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کررہی ہوں۔

صحافی نے  سوال کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو آج بھی نہیں آپ کیا کہیں گی ۔

مریم نواز نے جواب دیا کہ بلاول اسٹرینگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔

صحافی نے پھر پوچھا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی آپ بھی ممبر نہیں ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہاکہ مجھے آج خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Advertisement

 پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے نمٹنے کیلئے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم احتجاج کےحوالے سے ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم تجاویز زیرغور آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکارتعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ریڈ زون کنٹینرزفری رہے گا ،اپوزیشن کو اسٹیج نہیں بنانے دیا جائے گا اور نہ اپوزیشن کو ٹینٹ، لاوڈ اسپیکر کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں ریڈ زون ٹریفک کے لیے متبادل روٹ بھی زیر غور آئے گا۔

 ایس ایس پی آپریشن مصطفی تنویرسیکیورٹی کے انچارج ہوں گے ، انتظامیہ پی ڈی ایم سےاحتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر