Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال اور بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ پاکستان اور بحرین تعلقات یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم  فاٹف کے معاملے پر بحرین کی طرف سے فراہم کردہ حمایت پر تہہ دل سے ممنون ہیں۔

Advertisement

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کرونا وبا کے دوران سلطنت بحرین کی جانب سے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر بحرینی نائب وزیرا عظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے بھی پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔

بحرینی نائب وزیرا عظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر