Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت

Now Reading:

میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت

میجر طفیل محمد شہید کا 63 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

میجرطفیل محمد شہید کا شمار قوم کےان جانباز سپوتوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

میجر طفیل محمد شہید 22 جولائی 1914 کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے۔

 اگست 1958 میں میجر طفیل محمد شہید کو لکشمی پورمیں مورچہ زن بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا کام سونپا گیا۔

میجر طفیل محمد نے 7 اگست 1958ء کو دشمن کی چوکی پر صرف 15 گز کے فاصلے سے حملہ کیا۔ دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل شدید زخمی ہوگئے لیکن انہوں نے اپنا مشن پورا کیا اور دشمن کے مورچے کا صفایا کیا۔

Advertisement

میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا۔

 میجر طفیل محمد کو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا مزار بورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر