Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کی کشمیر میں شکست کی وجہ بھارت نواز بیانیہ بنا،شہباز گِل

Now Reading:

ن لیگ کی کشمیر میں شکست کی وجہ بھارت نواز بیانیہ بنا،شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کشمیر میں شکست کی وجہ بھارت نواز بیانیہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نےمریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں اور جعلسازوں کی کنیز کی بھاشن بازی مضحکہ خیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر نے کشمیر الیکشنز میں بھارتی بیانیے کا  پرچار کیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی شہہ پر بھارت کو کھل کر آزاد کشمیر کے خلاف ہرزہ سرائی کا موقع ملا،قوم جانتی ہے کہ کشمیر کا مقدمہ کون لڑ رہا ہے اور مودی کے بیانیے کا امین کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیلپ کی ایک رپورٹ کے مطابق 67 فیصد عوام عمران خان کو بطور رہنما پسند کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسئلہ ِکشمیر پوری دنیا میں اجاگر کیا، وزیراعظم کے مثبت کردار کی وجہ سے دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔

ڈاکٹر شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا  یورپی پارلیمنٹیرینز نے اپنے خط میں وزیراعظم کی کشمیر کے حوالے سے مثالی کردار کو سراہا۔

معاون  خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ خط اس بات کا ثبوت ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر کے سفیر نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے، وزارتِ خارجہ کی کوششوں کی بدولت سلامتی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر زیر ِ غور آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر